|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2015

کوئٹہ:  فرنٹیئرکوربلوچستان کادالبندین کے سرحدی علاقے برآمچہ میں شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن، 01مبینہ دہشت گرداسلحہ سمیت گرفتاربیلہ اور اوتھل کے مقام پرانسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران 1,72000 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر کارروائی11200 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرلیا فرنٹیئرکوربلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے دالبندین کے سرحدی علاقے برآمچہ میں شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 01مشتبہ دہشت گردکو خودکارہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیابرآمدکئے گئے خودکار ہتھیاروں میں راکٹ لانچرز،پستول اور303رائفلزبمعہ راؤنڈز شامل ہیں دوسری کارروائی میں ایف سی نے بیلہ اوراوتھل کے مقام پرانسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے05آئل ٹینکروں سے غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1,72000 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیابرآمد شدہ ڈیزل کو کسٹم ہاؤس گڈانی میں کسٹم حکام کے حوالے کردیااسی طرح ایک اور کارروائی میں ایف سی نے حب کے علاقے لیڈاچیک پوسٹ پر غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 11200لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔مذکورہ قبضے میں لیئے گئے ڈیزل کومسافربسوں کے ذریعے گوادر اورتربت سے کراچی لے جایاجارہاتھا۔