|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2015

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کسی بھی صورت اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گی صوبائی کنونشن بلوچستان کی جمہوری سیاست میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ صوبائی کنونشن کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کی زیرصدارت ضلع و تحصیل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی و صوبائی کنونشن بلوچستان کی سیاسی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہراب بلوچ ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ ‘ ضلعی صدر نیاز بلوچ شریک تھے اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنوں سے کہا کہ آپ کی خدمات کی بدولت نیشنل پارٹی قومی پارٹی بننے کی طرف گامزن ہے کارکنوں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے کہ آل پارٹی کو وزارت اعلیٰ کا منصب ملا ہے ہم کسی صورت پارٹی کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتفاق اور اتحاد کو مزید مستحکم کریں اور ضلع و تحصیل ایک ساتھ ملکر تمام معاملات کو مشاورت کیساتھ حل کریں اس کے علاوہ پارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کی عوام نیشنل پارٹی کی پالیسیوں اور پروگرام سے بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بحیثیت ایک سیاسی کارکن آج جس مقام پر ہیں یہ ان کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں گے تاکہ آنے والے وقت میں نیشنل پارٹی کا ہر سیاسی کارکن قومی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ حکومتی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے تیار ہوسکے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل میرعبدالخالق بلوچ اور ضلعی صدر نیاز بلوچ نے کارکنوں کی شکایات کو سنتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ کارکن اپنے اندر برداشت پیدا کریں اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مثبت کاموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اورمخالفین کے منفی پروپیگنڈہ کو شعوری طور پر غلط ثابت کریں تاکہ بلوچستان کی عوام ان سیاسی مداریوں کے اصل چہروں سے واقف ہوں اور نیشنل پارٹی کی حمایت میں مزید اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی کنونشن کی تشہیر جن میں پوسٹر اسٹیکر اور فلیگ بلوچستان کے تمام اضلاع کو ارسال کئے جاچکے ہیں تمام اضلاع کے کارکن تشہیری مہم کو جلد از جلد مکمل کریں اور خاص کر کوئٹہ کے کارکن اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ صوبائی کنونشن کا پیغام عوام تک پہنچ سکے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی اور پارٹی رہنماء ٹکری شفقت اللہ لانگو ‘ خیربخش بلوچ ‘ حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ علی احمد لانگو ‘ مختیارچھلگری ‘لیاقت شاہوانی ‘ فرزانہ رئیسانی ‘ ملک منظور ‘ حاجی موسیٰ جان خلجی ‘ ملک سیف اللہ شاہوانی ‘ ملک عمر فاروق ‘ فہد ملک ‘ محمد خان کاکڑ ‘ عبیدلاشاری ‘ سعید سمالانی ‘ حلیم بڑیچ ‘ جلیل ایڈووکیٹ ‘ نصراللہ رند ‘ نصراللہ شاہوانی ودیگر پارٹی کارکن موجود تھے جنہوں نے مرکزی سیکرٹری جنرل کی صدارت میں اپنے تحفظات اور مشکلات پیش کیں جس پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل و دیگر صوبائی مرکزی قائدین نے انہیں سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر کارکنوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے کارکنوں کی مشکلات کو سننے کیلئے آج کا یہ موقع فراہم کیا ۔