|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2021

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں قدوس بزنجو کو بلوچستان کا وزیراعلی بنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترم قدوس بزنجو آپ کے علم میں ہوگا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کئی سالوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کرتے آرہے ہیں انکا مطالبہ بھی آئینی ہے۔

کہ اگر انکے لاپتہ افراد مجرم ہے تو انہیں عدالت کے ذریعے سزا دی جائے بے قصور ہے تو انہیں رہا کیا جائے اس دنیا میں نہیں ہے تو اہلخانہ کو بتا دیا جائے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک یہ لاپتہ افراد کے مسلے میں خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے اور جبری گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہینی اذیت میں مبتلا ہے اور اس حوالے اہل بلوچستان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

محترم قدوس بزنجو صاحب اب آپ بلوچستان کے آئینی سربرہ ہو اسلیے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بلوچستان کے اپنے ماں اور بہنوں کے سر پر دست شفقت رکھ کر انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے مسلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے کے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گے۔