کوئٹہ : زمیندار ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیسکو کی زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو بجلی نہ دیکر بھی ریکوری کے نام پر لاکھوں روپے کا بل بھیج دیتی ہے، روزانہ تین سے چار گھنٹے بجلی فراہم کرنیوالی کیسکو 24گھنٹے بجلی فراہمی کے حساب سے بل بھیج کرریکوری کو فوری طور پر چاہتی ہے، کیسکو کی زیادتیوں کے باعث زمینداروں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے، ترجمان بہادرخان مشوانی نے کہا ہے کہ کیسکو شہری علاقوں کو تو پورا بجلی فراہم کرتی ہے لیکن دیہی علاقے بجلی کے زراعت اورلوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور اسی زراعت سے سالانہ کروڑوں حکومت کو ریونیو ملتا ہے لیکن ان منڈیوں پر بجلی فراہم کرنے سے کیسکو گریزاں ہے جبکہ دوسری جانب اپنی تمام تر وصولی اپنی زرعی منڈیوں سے پورا کرنا چاہتی ہے، فلیٹ ریٹ کے نام پر لاکھوں یونٹ ایک ٹیوب ویل پر چارج کر کے ماہانہ لاکھوں کا بل ایک ٹیوب ویل کے کھاتے میں لکھا جاتاہے جبکہ بجلی صرف تین سے چار گھنٹے فراہم کی جاتی ہے جو کہ کیسکو کے کرپشن کو ظاہر کرتی ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں فوری اقدامات اور بجلی کی فراہمی کو ممکن بنائیں