|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2021

کوئٹہ: چیف آف ساروان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ غیر منتخب لوگوں کو نہ نوازنے کا فیصلہ قابل تحسین ہیں، حزب اختلاف 3سالوں سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ تمام اقوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے جہاں مختلف اقوام آباد ہیں ہر قوم کی اپنی تاریخ، ثقافت اور تہذیب و تمدن ہے وقت کی ضرورت ہے کہ تمام اقوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں اور اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے یہ مطالبہ کہ غیر منتخب لوگوں کو نہ نوازا جائے لیکن اس کے باوجود غیر منتخب لوگوں کو فنڈز فراہم کئے جا رہے تھے غیر منتخب لوگوں کو نہ نوازنے کے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے فیصلہ کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران بھی ہمارے اور آشقانِ رسول حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بھی ہمارے ، ان دونوں فریقین کا فرض بنتا ہے کہ شر پھیلانے والوں کو بے نقاب کریں۔