|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2021

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مذاکراتی کمیٹی سے متعلق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے مسائل کے حل کیلئے بنائی گئی مزاکراتی کمیٹی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

ہمارا تمام تر احتجاج غریب مریضوں کیلئے بہتر علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا،ترجمان نے بتایا کہ ہسپتالوں کی تباہی کے ذمہ دار محکمہ صحت کے ان دو سیکریٹریز کو مزاکراتی کمیٹی کی معاونت کیلئے ساتھ رکھنا کسی صورت قبول نہیں، ڈاکٹرو کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے والے ان دو سیکرٹریز صحت کی موجودگی میں کوئی بھی ملاقات ممکن نہیں ہے، جن سیکرٹریز کی وجہ سے محکمہ صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ۔

اور جنہوں نے وزیراعلی بلوچستان کی مزاکراتی پیشکش کے بعد ڈاکٹرو کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وزیر اعلی بلوچستان کی مزاکراتی پیشکش کا تمسخر بنایا ان سیکرٹریز کو ڈاکٹرو کے ساتھ مزاکرات کیلئے کمیٹی کا حصہ بنانا مزاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کے برابر ہے،ترجمان نے آخر میں واضح کیا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے اور مزاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہے، چونکہ مسائل کے حل کیلئے سابقہ وزیر اعلی نے مزاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو معاونت کیلئے نامزد کیا تھا اور ان کو مسائل کا بخوبی اندازہ بھی ہے اس لئیے وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ نااہل سیکریٹریز صحت کو کمیٹی سے نکال کر ڈاکٹر ربابہ بلیدی کو معاونت کیلئے کمیٹی کا حصہ بنایا جائے تاکہ مزاکرات کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہو۔