کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچ نیشنل موؤمنٹ جرمنی زون کی جانب سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ریاستی فورسز کی جانب سے بلوچ فرزندوں کی حراستی قتل عام کے خلاف24 مئی کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ بی این ایم جرمنی زون کی جانب سے بلوچستان کے جبری الحاق،قلات،مستونگ، مشکے ،آواران اور دوسرے علاقوں میں ریاستی فورسز کی کاروائیوں اور بلوچ فرزندوں کی شہادت کے خلاف برلن میں امریکی سفارت خانے کے قریب برینڈن برگ تور کے سامنے24 مئی 2015 کو مقامی وقت کے مطابق12 بجے سے پانچ بجے تک مظاہرہ کیا جائے گا،جس میں فورسزاورریاستی اداروں کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں تصاویر اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ 28 مئی 1998 کو ہونے والی ایٹمی تجربات کا بلوچستان پر ہونے والی اثرات پر آگاہی دی جائیگی اس دوران سوشل میڈیا میں مقامی وقت کے مطابق 3 سے 8 تک سوشل میڈیا مہم بھی چلائی جائیگی، لہٰذا تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔