کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی جلسے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے متعدد قرارداد پیش کیں جس کی جلسے کے شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے منظوری دی ۔قراردادوں کے مطابق آج کا جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ کھانے پینے اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء ،آٹا ،چینی، گھی ،تیل ،دال ،چاول ودیگر ادویات ،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ واپس لیا جائے۔
آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ گیس وبجلی کے تیز ترین میٹرز اور مختلف لاگوٹیکسز کو واپس لیا جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے تمام لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے آج کا جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماروائے قانون گرفتاریوں ،قتل وغارت گیری ،سرچ آپریشن، چادرویواری کی پامالی بند کی جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ طویل خشک سالی، غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے سبب بلوچستان میں زمینداروں کو مالی ومعاشی نقصانات ہورہے ہیں جلسہ مطالبہ کرتا ہے کہ زمینداروں پر واجب ادارقم معاف کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خودمختیاری، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ،جمہور کی حکمرانی اور قوموں کی برابری کا حقیقی فیڈریشن اور ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر صاف شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات کا فوری انعقاد اور ملک کے داخلہ وخارجہ پالیسی عوام کے منتخب پارلیمنٹ کے ذریعے تشکیل دی جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ گوادر کے متعلق فوری طور پر قانون سازی کی جائےکوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی جلسے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے متعدد قرارداد پیش کیں جس کی جلسے کے شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے منظوری دی ۔قراردادوں کے مطابق آج کا جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ کھانے پینے اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء ،آٹا ،چینی، گھی ،تیل ،دال ،چاول ودیگر ادویات ،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ واپس لیا جائے۔
تاکہ بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں کے لوگ گوادر سے شناختی کارڈز ،انتخابی فہرستوں میں نامون کا اندراج نہ کرواسکیں کیونکہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کے اقلیت میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقو ں پر مشتمل سمندر میں ماہی کی نسل کشی ،غیر قانونی ٹرالنگ کے ذریعے معاہی گیروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں فورسز کی موجودگی کی وجہ سے طلباء وطالبات ذہنی کوفت کا شکار ہیں فوری طور پر بلوچستان کے تمام جامعہ وتعلیمی اداروں سے فورسز کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے آج کا عظیم الشان جلسہ عام مطالبہ کرتاہے کہ بارڈرز، چمن، غلام جان، بادینی، تفتان، طورخم ودیگر کی بندش سے عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے تجارت عوام کا حق ہے بغیر کسی رکائوٹ کے بارڈرز کو کھولا جائے۔آج کا یہ عظیمم جلسہ عام مالبہ کرتاہے کہ بلوچستان میں ایف سی کے تمام چیک پوسٹیں ختم کی جائیں ۔