طویل ترین چاند گرہن لگ گیا ہے جو شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ چاند، پونے چار گھنٹے تک سرخ نظر آئے گا۔
چاند گرہن کا آغاز گیارہ بج کر دو منٹ پر امریکا، چلی اور شمالی امریکا کے دیگر ملکوں سے شروع ہوا۔ اس کے بعد جاپان اور مشرقی ایشیائی ممالک میں چاند گرہن شروع ہوا۔
زمین 6 گھنٹے سے زائد وقت تک سورج اور چاند کے درمیان سے گزرتی رہے گی۔ اس طرح یہ دورانیہ گزشتہ 580 سال میں زمین کے سورج اور چاند کے درمیان سے گزرنے کا طویل ترین دورانیہ ہے۔ اس دوران 3 گھنٹے 28 منٹ تک جزوی چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کرسینتالیس منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں قدرتی نظارہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔ یہ سال2021 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر عروج پر ہو گا۔
چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر 4 منٹ پر ہو جائے گا۔
دورانیے کے اعتبار سے یہ چاند گرہن گزشتہ ایک ہزار سال میں طویل ترین چاند گرہن ہوگا۔ اگر جزوی چاند گرہن کے حساب سے جائزہ لیں تو یہ 580 سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔
چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔