|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2021

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی بلڈوز کرنےکے بعد نیب سپلیمنٹری بل کی منظوری کھلی بدنیتی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے جمعے کی نماز کے وقت چوروں کی طرح نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کرایا گیا، نماز کے وقت کو بھی دھاندلی کیلئے استعمال کیاگیا، یہ ہے جمہوریت اور شفافیت؟

ان کا کہنا تھاکہ سپلیمنٹری ایجنڈا لاکر نیب بل منظور کرانا فسطائی حکومت کا فسطائی اقدام ہے، حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنادیا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے، یہ قانون سازی نہیں بلکہ پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے۔