|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

طالبان حکومت نے آج سے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان تو کردیا ہے تاہم اس حوالے سے فنڈز سے متعلق کچھ نہیں کہا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ وزارت خزانہ نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہیں آج سے ادا کی جائیں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت آج سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کرے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز سے متعلق طالبان حکومت نے کچھ نہیں بتایا۔