کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا گھریلو صارفین اور ہوٹل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب ہائی کورٹ میں کیس ہونے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر چارجز لگا کر بھاری کم بل بھیجنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے کوئٹہ شہر و گردونواح میں سردی کی شدت اور بجھتے چولہوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی اور انتظامیہ پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا گیس پریشر نہ ہونے سے خواتین بزرگ و بچوں سمیت ہوٹل مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہائیکورٹ میں کیس ہونے کے باوجود سلو میٹر کے نام پر غیر قانونی چارجز لگا کر صارفین کو بھاری کم بل بھیجے جا رہے ہیں عوام نے وزیر اعظم و چیف جسٹس پاکستان سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔