کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے سانحہ مستونگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعہ میں بے گناہ پشتونوں کو شہید کیا گیا جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث گروہوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے جنہوں نے ایک سازش کے تحت بلوچ ‘ پشتون اقوام کو لڑانے کی سازش کی ہے کہ قابل مذمت ہے اور صوبہ کی تمام سیاسی جماعتیں برادر اقوام کو لڑانے کی سازش ناکام بنا دیں گے بلوچستان سمیت ملکی و بین الاقوامی سیاسی حالات اور تبدیلیوں پر ہماری پوری نظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان وحدت کے پہلے صوبائی کنونشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ ‘ مرکزی نائب صدر میرطاہر بزنجو ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری میرعبدالخالق بلوچ ‘ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسن ناصر ‘رجب علی رند‘ مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری مہراب مری ‘ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ‘ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ‘ خیرجان بلوچ ‘ منصور بلوچ ‘ انجینئرحمید بلوچ ‘ واجہ اکرم کودہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل ووسائل پر بلوچوں اور بلوچستانیوں کے حقوق کو تسلیم کئے بغیر کسی بھی معاہدہ کا نیشنل پارٹی حصہ نہیں بنے گی چاہئے وہ گوادر پورٹ ہو یا اقتصادی راہداری جس میں گوادر کاشغرروٹ پر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے موقف کو پیش کیا مگر جس انداز میں نیشنل پارٹی نے اپنا موقف بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو مفادات کو سامنے رکھ کر کردیا وہ ہماری قومی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ہم کسی صورت بھی ایسی ترقی نہیں مانگیں جس سے ہمارے قومی تشخص کو اور قومی مفادات کو نقصان پہنچے کارکن اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی قیادت ہر وہ فیصہ کرے گی جس میں قومی سیاسی اور جمہوری حقوق حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ جمعہ کی شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں جو المناک واقعہ پیش آیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے نیشنل پارٹی اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور جس طرح بے گناہ پشتونوں کا قتل عام کیا گیا یہ برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت اس واقعہ میں ملوث گروہوں کو قانون کے کہڑے میں لاکر ان کو سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی بھی صورت صوبہ میں برادر اقوام کو آپس میں لڑانے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ بلوچ اور پشتون صدیوں سے اپنی اپنی سرزمین پر آباد ہیں اور ہم صدیوں سے قائم ان رشتوں کو کسی صورت سازش کا حصہ نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی باشعور کارکنوں کی جماعت ہے جو جذباتی اور غیرفطری نعروں کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد کی بدولت حالات کا مقابلہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری سوچ کے ذریعے قومی اہداف کا تعین کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے کیونکہ ہم عقل و شعور اور حقائق کی بنیاد پر سیاست کرنے کے قائل ہیں کارکنوں نے جس بصیرت اور دلائل کا ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے مرکزی صدر نے سیکرٹری رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک جامعہ اور مفصل سیکرٹری رپورٹ تھی جس پر کونسلران نے سیرحاصل بحث کی جو قابل تعریف ہے کنونشن کے کونسلران نے جس طرح وحدت بلوچستان کنونشن کے دو دن کے بند اجلاس کو خوش اسلوبی سے اختتام پذیر کیا وہ کارکنوں کی شعوری اور فکری سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسی حکمت عملی کیساتھ وہ آج کے وحدت بلوچستان کے صوبائی الیکشن کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔