|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2021

کوئٹہ :  جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی ٹیچرز، آفیسرز اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشنز کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے دو طلبا کی گمشدگی کے خلاف اور جامعہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر مسلط نااہل وائس چانسلر کی برطرفی کے لئے اور جامعہ بلوچستان کے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کو درپیش دیگر مسائل کے لئے ایک اہم پریس کانفرنس بعد از نماز جمعہ ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس پریس کلب کوئٹہ میں ھوگا۔

جس سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی ،عبدالباقی جتک، نجیب اللہ ترین، عنایت اللہ بڑیچ اور فرید خان اچکزئی اور دیگر خطاب کرینگے، اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے درخواست ہے کہ پریس کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں ، پریس کانفرنس میں اھم اعلانات کئے جائیں گے۔

اس سے قبل آج جامعہ بلوچستان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کے موجودہ صورتحال پر اور جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور وخوص ھوا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرید خان اچکزئی، عنایت اللہ بڑیچ، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ، سید شاہ بابر اور دیگر کی سربراہی میں طلبا کے دھرنے میں شرکت کی اور طلبا کی بازیابی اور غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا