ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم بول چال میں اردو بھول چکے ہیں، جوں جوں میری عمر بڑھ رہی ہے اردو کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے۔
انجمن ترقی اردو پاکستان کی جانب سے تحقیقی مجلہ اردو کی ایک صدی مکمل ہونے پر مولوی عبدالحق دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کانفرنس میں مولوی عبدالحق کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی، مقررین نے مولوی عبدالحق کی اردو کی خدمات پر گفتگو کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کانفرنس میں شرکت کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتویں جماعت میں غالب کی نظم پڑھی تھی اورمجھے پہلا انعام ملا، اس ہال کی حالت اردو زبان سے بہتر ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی سٹی کونسل ہال کو استعمال کرنے کی دعوت دوں گا، کےایم سی گارڈن، فرئیر ہال، چڑیا گھر میں بھی اردو کانفرنس مشاعرے اور ادبی کانفرنس کریں، کراچی سے اچھی اردو لاہور میں سننے کو ملتی ہے۔