|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2021

انجمن تاجران پاکستان نے کل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفررنس کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کا کہنا تھاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مشیرخزانہ جب سے آئے ہیں، عوام اور تاجروں کو تباہ کردیا ہے، عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور سمیت ملک بھرسے تاجر کل اسلام آباد میں اکھٹے ہوں گے۔

اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ 80لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔