|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2015

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ اس وقت مسئلہ بلوچستان کودرپیش ہے جب تک تمام سٹیک ہولڈرکوان معاملات میں شامل نہیں کیاجاتااس وقت آل پارٹیز کانفرنس کی کوئی حیثیت نہیں ہے اے پی سی میں ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کی ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان اس وقت انتہائی مشکل حالت سے گزررہی ہے ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کومتحدہوکرحالات کامقابلہ کرناہوگااس وقت مسئلہ بلوچستان کاہے اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کوشامل کرناچاہئے تھاہمیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی تھی اورہم نے بھی اپنی نجی مصروفیات کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کی کیونکہ ایسے اے پی سی کی کوئی حیثیت نہیں جس میں صوبے کے تمام سٹیک ہولڈرکوشامل نہیں کیاجاتاانہوں نے کہاکہ اس وقت ہم اپنی پارٹی کوفعال بنانے میں مصروف ہے اس لئے ہرروزپارٹی کے مختلف اجلاس ہوتے ہیں۔