|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2021

گوادر: گوادر،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی گوادر کے پہنچ گئے۔ زرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے ان کے مطالبات اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک ان معاملات پر پیش رفت پر مذاکرات کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج سمیت دیگر افسران نے گوادر ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دریں اثناء\ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے چارج سنبھا لتے ہی انیس طارق گورگیج کے ہمراہ حق دو تحریک کے دھرنا گاہ پہنچ گئے جہاں پرڈپٹی کمشنر گوادر نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے دھرنے کے مقام پر ملاقات کی اور طالبات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں بہتری کے لئے کام کریں گے کوشش ہوگی کہ کسی شہری کو ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا آفس ہر شہری کے لئے کھلا ہے ہر کسی کو سنا جائے گا۔

شہریوں اور معززین مشاورات تجاویز اور تعاون سے گوادر کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور ضلعی انتظامیہ گوادر کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریگی انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کے مطالبات پر صوبائی سطح پر کام جاری ہے انشاء اللہ ّ ضلع گوادر کے عوام کو جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کا چارج سنبھا لنے پر مولانا ہدایت الرحمننے مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ضلع کا سربراہ سب سے پہلے سترہ روزہ سے دھرنے میں بیٹھے شرکاء سے ملنے آئے امید رکھیں گے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں عام آدمی کو بھی ایم پی اے کے جتنا سنا جائے گا اور ڈی سی آفس عوامی آفس میں تبدیل ہوگا تو عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں کہاکہ ہمیں عمارتوں سے زیادہ انسانوں کو اہمیت دینی ہوگی تو مسائل حل کی جانب جائیں گے اور اچھے کاموں کی تعریف کریں گے جو کام عوامی مفاد کے خلاف ہوگا نشاندہی کریں گے۔دریں اثناءمرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر آج بروز جمعرات یعنی 2 دسمبرکو گوادر کو حق دو تحریک کی حمایت میں گوادر سمیت ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ انجمن تاجران کے ترجمان نے تمام دکانداروں سے گزارش ہیکہ وہ اپنی تمام دکانیں اور کاروبار مکمل دن بند کردیں۔