|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2021

کوئٹہ :  چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ اگرہندوستان سے کشمیر پربات ہوسکتی ہے تو پھر بلوچستان کے معاملے پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ تنظیم بناناپھرترتیب دینااورپھرپابندی لگا کر اٹھانا، انہیں غدار کالقب دینا، چھپ کر این آر او دینا اِنہی سے مذاکرات کرنا پاکستان میں نئی بات نہیں ہے اگر یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو بلوچوں سے بھی مذاکرات ہو سکتی ہے۔

اگر ہندوستان سے کشمیر پہ بات ہو سکتی ہے تو پاکستان کو بلوچستان کے معاملہ پر بات کرنا ہوگا۔