|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2021

کوئٹہ : چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سرمایہ ہوتے ہیں انکے ترقی کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے، بلوچستان کی کھلاڑی ہونہار ہے اپنے صلاحیتوں سے وہ کسی بھی میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے صوبے کی کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہم بھر پور کوشش کرینگے اور اسمبلی فلور پر بھی کھلاڑیوں کئی حقوق کیلئے بات کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیشنل چینج فائٹ جیتنے والے محمود رند سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری ،سابق انٹر نیشنل باکسر عبداللہ رند، ہدہ ایکشن کمیٹی کے ماما منیر مینگل، پلیئر ایسوسی ایشن اتحاد کے صدر سابق انٹر نیشنل فٹبالر محمد اکبر شاہوانی ،صحافی محمد اکرم نیچاری، دلاور بڑیچ، و دیگر بھی موجود تھے،اس انہوں نے محمود رند کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت باکسر ہے ٹائٹل جیت کر ثابت کردیا بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے،کھیلوں کی میدانوں کو آباد ہونے سے نوجوانوں کے مستقبل روشن ہوسکتا ہے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں جو قوم کھیل اور تعلیم سے دور رہتی ہیں وہ منفی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور گرونڈز کی بہتری کیلئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھائینگے، انہوں نے کہا کہ محمود رند نے ٹائٹل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے امید ہے کہ وہ مستقبل میں جلد اپنے صلاحیتوں کو بھروکار لاکر انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کرکے صوبے کا نام روشن کریں گا، آخر میں اختر حسین لانگو نے محمدد رند کو نقد انعام سے بھی نوازا۔