کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ثناء بلوچ پرالزام عائد کیاہے کہ آپ سیندک پر خاموش ہوکر سوتے ہوئے ٹھیکیدار بن گئے ، ہم نے جو بھی کیا ہے اس کا فیصلہ ہماری کارکردگی اور کاموں کی بنیاد پر کیا جائے گااپوزیشن ہڑتالوں، احتجاجوں، دھرنوں اور احتجاج کو کیوں نظر انداز کر کے خاموش ہیں؟ بلوچستان کے عوام کو غلط تصورات سے دھوکہ دینے کی کوشش بند کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ثناء بلوچ کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
جام کمال نے ثناء بلوچ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جو بھی کیا ہے اس کا فیصلہ ہماری کارکردگی اور کاموں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ لیکن آج آپ اور اپوزیشن کہاں ہیںآپ ہڑتالوں، احتجاجوں، دھرنوں اور احتجاج کو کیوں نظر انداز کر کے خاموش ہیں؟ سنو آج بلوچستان کیا کہہ رہا ہے انہوں نے کبھی آپ کا ساتھ دیا تھا!
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو غلط تصورات سے دھوکہ دینے کی کوشش بند کریں۔ آپ سب نے پہلے ہی بہت کچھ کیا ہے اور آج وزیراعلی کے دفتر اور سہولیات کے مزے لے رہے ہیں اوربلوچستان کے لوگ یہ سب دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح آپ سیندک پر خاموش ہو گئے اور اس کے سوتے ہوئے ٹھیکیدار بن گئے۔