|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2021

خاران: چئیرمین سینیٹ میرصادق خان سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈری علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا بارڈر سے متعلق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بلوچستان حکومت سمیت وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے

ان خیالات کا انھوں نے بلوچستان کے پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل کے سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ حاجی میر صابر علی ریکی میر نعیم ریکی، محمد ذاکر محمد حسنی، ڈاکٹر بشیر احمد ریکی، وحید شیخ ودیگر سیاسلام آباد میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا نے حاجی میر صابر علی ریکی اور میر نعیم ریکی نے چیرمین سینیٹ کو پاک ایران سرحدی علاقہ تحصیل ماشکیل کے بارڈر کے درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں ماشکیل زیور پوائنٹ کی بندش/مزہ سر اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا چئیرمین سینیٹ میر صادق خان سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کا روزگار بارڈر پر منسلک ہے اور ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین سرحدی علاقہ ہے انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ماشکیل بارڈر سے متعلق مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا

انھوں نے کہا بلوچستان کے بارڈری علاقوں میں عوام کو ریلیف پہنچانے اور ان کے روزگار کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان حکومت اور وزیراعظم عمران کی قیادت میں وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے انھوں نے ہم نے بلوچستان کے ماشکیل سمیت باقی تمام بارڈری علاقوں کے مسائل ومشکلات سے ذمہ دارحکام کو آگاہ کیا ہے چیرمین سینیٹ میر صادق خان سنجرانی نے کہا کہ انشاء اللہ ماشکیل آنے والے وقتوں میں ترقی کرے گا نوکنڈی ٹو ماشکیل روڈ پر کام جاری ہے اس کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،