|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2021

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں تین کانکن جاںبحق ہوگئے ہیں ۔مقامی ذرائع ک ے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثہ کے نتیجے میں تین نوجوان کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں

حادثہ ٹھیلہ رسی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تینوں کانکنوں کاتعلق سوات کے علاقے میاندم کے ایک ہی خاندان سے ہے۔کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق کئی گھنٹوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہے کوئلہ کانوں میں ہائے روز حادثات مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث پیش آتے ہیںمحکمہ مائنزکے حکام کوئلہ کانوں کابالکل دورہ تک نہیں کرتے ۔