|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2021

ڈیرہ مرادجمالی : ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سابق یوسی چیئر مین اور پیپلز پارٹی کے رہنما میر امام دین ساسولی جاں بحق ہو گئے ۔پویس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یوسی کے سابق چیئر مین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر امام دین ساسولی کو قتل کردیا

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب میر امام دین ساسولی اپنے دکان پر بیٹھے ہوئے تھے ، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کار وائی جا ری ہے ۔سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے میر امام دین ساسولی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری طورپر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے