کوہلو: باریلی کے علاقے لکڑ وڈھ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص زخمی دوسرا جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کاہان کے علاقے باریلی لکڑ وڈ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی لیویز زرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوا ہے
جبکہ نعش اور زخمی کو تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کیا ہے ، زخمی اور جاں بحق دونوں افراد کے تعلق ضلع بارکھان سے بتایا جارہا ہے جہاں طبی امداد کے بعد زخمی کو ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا ہے جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے