|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2021

تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شاہ نواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، آصف علی، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔