|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے اراکین مرکزی کمیٹی کے رکن گہنور بلوچ ، طارق عزیز بلوچ تمبو زون کے صدر امجد بلوچ اور جنرل سیکرٹری انور بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نصیرآباد تحصیل تمبو میں پرائمری سکولز میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث سکولز بند ہیں گوٹھ پنھل خان عمرانی پرائمری سکول جوکہ 2017 سے اساتذہ کی عدم تعینات کا منتظر بن کر سکول میں داخل طلبا تعلیم جیسی زیور محروم ہیں جن کی تمام تر ذمہ دار ڈی او نصیر آباد و محکمہ تعلیم بلوچستان پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ ڈی ای او کو گوٹھ پنھل خان عمرانی پرائمری سکول کے حوالے سے درخواستیں دینے کے باوجود بھی سکول کے اساتذہ تعینات نہ ہوسکے جس کی وجہ سے طلبا اور والدین سمیت علاقے کے مکین مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں محکمہ تعلیم کی بالا آفیسرز موجوہ نمائندوںکی آشیرباد کا پیروکار بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو بڑے نقصان کا خمیازہ پر کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار نے ہمیشہ سے طلبا و طالبات کی تعلیمی مسائل پے کھل کر اپنا اظہار کیا ہے صوبے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی حقوق کسی کو صلب کرنے کی جازت نہیں دینگے۔

مزید انہوں نے کہا کہ موجودہ دور اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ہمارے سکولز میں اساتذہ کی کمی ہونا بھی کسی المیہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا نعرہ روشن مستقبل اور پڑھا لکھا بلوچستان کا ہے۔

انہوں نے اعلی حکام اور متعلقہ ضلعی تعلیمی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوٹھ پنھل خان عمرانی پرائمری سکول سمیت تمبو کے تمام پرائمری سکولز کو اساتذہ کی تعینات فلفور یقینی بنایا جائے بصورت دیگر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار احتجاج کا اعلان کر کے پریس کلب کا رخ کرے گا جن کی تمام تر ذمے داری متعلقہ ڈی ای او و انتظامیہ پر عائد ہوگی۔