ماشکیل: ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک لوگوں کے لیے درد سر بن گئے چالیس ہزار آبادی پر مشتمل سرحدی علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے۔
علاقے میں تھری جی فور تھری جی صرف نام کے ہیں صارفین کے مہنگے پیکیجز ضائع ہو رہے ہیں۔
نیٹ ورک نہ ہونے کی باعث کاروباری حضرات سرکاری ملازمین اور طلباء مشکلات سے دوچار ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی سرحدی علاقے کے کاروباری حضرات کو نیٹ ورک لوڈشیڈنگ نے شدید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے۔
علاقے کے سیاسی و سماجی اور کاروباری حضرات نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔