|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2015

اسلام آباد:  گوادر پورٹ کے اختیارات ، ساحل وسائل پر دسترس ، نوشکی میں خیصار اور سیاہ کواور شاہ نورانی اور وڈھ کے ڈیمز فوری طور پر بنائے جائیں بلوچستان میں سولر سسٹم کے ذریعے ٹیوب ویلز چلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس کی سہولت فراہم کی جائے بلوچستان کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی میسر نہیں اس کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی فوری مدد کی جائے عوام گوادر سمیت بلوچستان کے ان علاقوں میں جہاں عوام کو صاف پانی تک میسر نہیں پسماندگی اور بدحالی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا آج اکیسویں صدی میں بلوچستان کی پسماندگی ، بدحالی اور عوام کی کسمپرسی ، معاشی تنگ دستی کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم ہر دور میں بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو اپنا نصب العین بنائیں اور عوام کی حقیقی و عملی خدمت کو اولیت دے کر بلوچستان جیسے وسیع و عریض سرزمین جو مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے ہر دور میں بلوچستان کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج اس جدید دور میں بنیادی انسانی ضروریات اور انفراسٹرکچر کا نہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے پروگرامز یا پالیسیاں دیکھنے میں نہ آئیں حالانکہ بلوچستان اپنی سیاسی و جغرافیائی اہمیت کی حامل سرزمین ہے آبادی اور قدرتی وسائل بیش بہا ہونے باوجود معاشرے میں خاطر خواہ ترقی و خوشحالی کیلئے کسی نے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے آج ہماری کوشش ہے کہ ایوان میں بیٹھ کر بلوچستان کے مسائل اور انسانی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہل بلوچستان کے مصائب اور کسمپرسی ، معاشی تنگ دستی ، بدحالی کے حوالے سے آواز بلند کریں اور مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کریں حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا آج ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہے لیکن بلوچستان میں آج بھی عوام نان شبینہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں اور سماجی مسائل جوں کے توں دکھائی دیتے ہیں اکیسویں صدی میں انسانی بنیادی ضروریات نہ ہونے کے برابر ہیں بلوچستان کے اہم اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی عوام صاف پانی ، تعلیم ، صحت کی سہولیات سے محروم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی تمام طبقہ فکر کی نمائندگی کر رہی ہے اور اپنے سیاسی قومی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کے ارمانوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں جو بھی اہم اور بنیادی ضروریات کے حوالے سے سینیٹ میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے تمام بنیادی چیزوں کی نشاندہی کی ہے اور تجاویز بھی دی ہیں کہ بلوچستان کے جملہ مسائل کو حل کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فوری طور پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔