ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کے علاقے چھتر میں چار روزقبل تیزہواؤں اور بارش کے باعث اوچ پاور پلانٹ ون اور ٹو کے گرنے والے تین کھمبوں کی مرمت کا کام سخت سیکورٹی اور پولیس کی نگرانی میں مکمل کرکے اوچ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو نو سو آٹھ میگا واٹ بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی دونوں پاور پلانٹ بندہونے کی وجہ سے بجلی کا شاٹ فال پید ہو رہا تھا تفصیلات کے مطابق چار روز قبل چھتر کے علاقے ذوالفقار شاہ کے مقام پر تیز ہواؤں اور آندھی آنے کی وجہ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن کو بجلی سپلائی کرنے والے مین ٹرانسمیشن لائن کے تین کھمبے نمبر 407.408,409اور 410زمین بوس ہونے کی وجہ سے اوچ پاور پلانٹ ون اور ٹو کو ہنگامی صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب سندھ کے درجنوں شہروں کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی ہے لیکن چار روز گزرنے کے بعد سخت سیکورٹی اور بھاری پولیس نفری کی نگرانی میں این ٹی ڈی سی کی ماہرین کی ٹیم نے تینوں کھمبوں کی مرمت کر کے بجلی کی سپلائی نیشنل گرڈ کو بحال کردی ہے جس سندھ پنجاب اور بلوچستان کے متعدد علاقے لوڈ شیدنگ کی زد میں آگئے تھے ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کو یومیہ کروڑوں روپے اوچ پاور پلانٹ انتظامیہ کو نقصان کی مد میں ادا کیئے جا رہے تھے ۔