کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پرسائنس کا لج کے قریب دھماکے میں 4افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے فورا بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، وزیراعلی ۔
عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو جناح روڈ پر سائنس کالج کے گیٹ کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب وہاں کا لج میں جمعیت علما ء اسلام نظر یا تی کی جا نب سے شہدااسلام کا نفرنس سے عہدیداران و کا رکنا ن نکل رہے تھے ہسپتال ذرائع کے مطابق دھما کے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوئے ہیں جن میں محمد اکرم ولد خان محمد، شرف الدین ولد نیاز محمد، یونس آغا ولد آغا جان اور ایک نامعلوم الاسم شخص شامل ہیں جبکہ 15زخمیوں میں محمد ادریس ولد زربت خان، مصور ولد ولی جان، نور محمد ولد فدا خان، ثنا اللہ ولد محمد اکرم، حبیب اللہ ولد محمد، محمد رمضان ولد محمد صادق، ظہور احمد ولد دوست محمد، محمد فاروق ولد عبدالمنان، بلال محمدولد زعفران، نقیب اللہ ولد محمد عالم، نجیب اللہ ولد کریم خان، عزیز اللہ ولدرحیم اللہ، نادر ولد حیدر، جمیل احمد ولد سروراور عبدالہادی ولد گل محمدشامل ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ مو جو د ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کی فرا ہمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھما کے کے نتیجے میں 3افراد جا ن کی با زی ہا ر چکے ہیں۔
جبکہ 13زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے دھما کے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لو گ خوف زدہ ہو گئے۔دھما کے کے فورا سیکورٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔