مکہ مکرمہ +کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ برمامیں مسلمانوں پرانسانیت سوزمظالم کے خلاف قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں آوازاٹھائی،جمعیت نے حکومت کومتوجہ کیاکہ وہ روہینگیامیں مسلمانوں پرمظالم کانوٹس لے،جمعیت صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیاکے مسلمانوں کی ترجمانی کاحق اداکررہی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مکہ مکرمہ میں مجلس علماء روہینگیابرماکے زیراہتمام اوآئی سی کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب اوران کے اعزازمیں برمی علماء کی جانب سے دیئے گئے سحری کے موقع پربرمااورپاکستان کے علماء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرانجینئرپیرعبدالمنان،مفتی طاہرمحمودسومرو،مولاناغلام رسول مینگل ،قاری رفیع اللہ ہزاوری،حافظ محمدابراہیم لہڑی ودیگرموجودتھے،مجلس علماء روہینگیاکے صدرنے برمامیں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں آوازاٹھانے پرقائدجمعیت مولانافضل الرحمن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی کوششوں کوسراہاگیااورمولاناحیدری کوہارپہنائے گئے اوران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈدیاگیا۔مولاناعبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ایک جسم کی مانندہے،دنیابھرمیں جہاں بھی مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جاتے ہیں ان سے پوری امت مسلمہ بے چین ہوتی ہے اورتکلیف محسوس کرتی ہے انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ قائدجمعیت نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں افغانستان،عراق،شام ،فلسطین،کشمیر ،یمن ،برما،لیبیاسمیت مختلف ممالک میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکی ہے اوربلندکرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں،بحیثیت مسلمان جہاں پربھی مسلمان پرظلم ہوگااس کے خلاف آوازبلندکریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت نے صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ غیرمسلموں پربھی جب ظلم ہواہے قائدجمعیت نے اس کے خلاف آوازاٹھائی ہے ہم دنیامیں ہم کے ساتھ رہناچاہتے ہیں،اللہ کی زمین پرفساداورجھگڑے نہیں چاہتے،ہم امن کے داعی ہیں لیکن جھگڑے اورفسادہمیشہ کفری استعماری قوتوں کی جانب سے شروع ہوئے ہیں،دنیاکاامن تباہ کرنے کاذمہ دارامریکہ ہے،امریکہ کے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے دنیابھرمیں بدامنی پھیلی ہوئی ہے،آج دنیامیں ہرجگہ صرف مسلمان ہی زیرعتاب ہے،اسلامی ممالک میں خانہ جنگی اورجھگڑے شروع ہیں،مسلمانوں کاآپس میں اختلاف نقصان دہ ہے،باہمی اختلاف سے ہم کمزورہوں گے،ہم کسی کے ساتھ بھی دشمنی کے قائل نہیں،برابری کی بنیادپرتعلقات کے خواہاں ہیں لیکن عالم کفرہمیں سکون اورآرام سے رہنے نہیں دے رہاانہوں نے کہاکہ حرمین شریفین اورسعودی عرب میں مقیم پاکستان اوربرماکے مسلمان اس ماہ مبارک میں دنیابھرکے مسلمانوں،خصوصاپاکستان کی سالمیت،برماکے مسلمانوں کی حفاظت اورعرب دنیامیں جاری کشیدگی کے پرامن حل کے لئے عبادات اورخصوصی دعاؤں کااہتمام کریں انہوں نے تقریب میں دعوت دینے پرمجلس علماء روہینگیاکے علماء کرام کاشکریہ اداکیا۔