کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف اضلاع ڈھاڈر، گندواہ،گوادر سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،چمن میں متعدد گھر اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئی ۔ جبکہ ،چمن قلات ، برف باری، کان مہترزئی اور زیارت میں برف باری سے مختلف شاہراوں پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوگیا۔
قلات میں اٹھارہ ملی میٹر بار ش اور سیاحتی مقام کو ہ ہر بوئی میں سات انچ تک برف پڑی جبکہ سرخین محمد شہ محمد تاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعے کے روز مزیدبارشوں اور برفباری کے ساتھ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ، جبکہ گوادر میں 36گھنٹے گزرنے کے بعد شہر کی بجلی بحال ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق قلات ، ہربوئی زیارت اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں رات بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا برفباری کے باعث قومی شاہرائیں بند ہوگئیں پی ڈی ایم اے کی۔
جانب سے شاہروں سے برف ہٹانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا شاہراوں پر برف کے باعث معطل ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،پشین اور ژوب اضلاع میں برف باری کی وجہ سے پہاڑی سلسلوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ بارکھان ،گوادر ،قلات ،خضدار ،لسبیلہ ،پنجگور ،پسنی ،لورالائی ،سبی ،تربت ،اورماڑہ ،اوتھل ،اوستہ محمد ،مسلم باغ ،پشین ،زیارت ،قلعہ عبداللہ ،چمن اور کوئٹہ میں بارشیں ہوئی ۔قلات اور گردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔
قلات میں اٹھارہ ملی میٹر بار ش اور سیاحتی مقام کو ہ ہر بوئی میں سات انچ تک برف پڑی جبکہ سرخین محمد شہ محمد تاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی قلات میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بازار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامناکرنا پڑا بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ شدید سردی میں بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہری سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہو گئے ہیں قلات میں بدھ کی رات بارش اور مختلف علاقوں میں شدیدبارف باری ہو قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں سات انچ تک برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات کے علاقے سرخین محمد شہ محمد تاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی جبکہ قلات میں اٹھارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔
بارش سے قلات کے نشیبی علاقوں اور بازار میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیاجس سے شہریوں کو چلنے پھر نے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا دوسری جانب بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا شدید سر دی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سوئی گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی ناپید ہو جانے سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ۔ چمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روش ہو نے والی موسلادھار با رش کے با عث کلی ٹھیکیدار حسن میں پا نی گھروں میں داخل ہو نے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اوران کے دیواریں گر پڑی بلکہ کمروں میں پا نی بھر جا نے سے قیمتی سامان بھی پا نی سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ ٹھیکیدار کلی حسن میں 8مکا نا ت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں رہنے والے افراد کو اپنے گھر چھوڑ نے پڑے ہیں تا ہم کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیںاسی طرح اڈا کہول کلی حا جی عبدالغنی میں بھی بعض گھروں میں پا نی داخل ہو نے کی اطلاعات ہیں
اور وہاں بھی گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن(ر)جمعہ داد مندوخیل کے جا ری کر دہ تفصیلات کے مطابق ضلع چمن میں موسلادھار با رش میں پھنس جا نے والی گاڑیوں کو ضلعی انتظا میہ نے سیلا بی پا نی سے نکا ل لیا ہے اور کسی قسم کے جا نی نقصان کی بھی اطلا ع نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں اور مختلف علاقوں میں با رش کا پا نی گھروں میں گھس جا نے سے وہاں کے در و دیوار متاثر ہو ئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر کے مطابق با رشوں سے ضلع میں بجلی کا نظا م متاثر ہو ا ہے اس سلسلے میں کیسکو چیف اور دیگر حکام کو آ گا ہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس اور کیوئیک ریسپانس فورس کے جوان ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔ گوادر میں موسلادھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے گوادر شہر کے قدیم آبادی ، نشیبی علاقے شدید متاثر۔ درجنوں چاردیواریاں منہدم اور کھیتوں کے بندات ٹوٹ گئے۔ ضلع انتظامیہ و میونسپل کمیٹی سمیت دیگر اداروں و رضاکار نتظیموں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ نکاسی آب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ طوفانی بارشوں کے بعد امدادی کاموں اور نکاسی آب میں مصروف ہے۔ پیر کی رات گیارہ بجے شب شروع ہونے والے بارشوں نے ضلع گوادر میں تباہی مچا دی۔
گوادر کے قدیم اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گلی ، کوچوں ، محلوں اور گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئے ہیں اور کئی چاردیواریاں منہدم ہوگئے ہیں۔ جبکہ گوادر کے نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے درجنوں کھیتوں کے بندات ٹوٹ گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ گوادر نے امدادی کاروائیاں شروع کر کے شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مختلف مقامات سے نکاسی آب کا سلسلہ بارش تھمنے کے بعد شروع کر دیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی گوادر، نیوٹاؤن میونسپل کمیٹی ونگ، ادارہ ترقیات گوادر سمیت نجی و فلاحی اداروں کے مشینری سے شہر میں نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔ درین اثناء گوادر میں موسلادھار و طوفانی بارشوں سے شہر میں برقی رو منقطع. 36 گھنٹے بعد شہر کی بجلی بحال کردی گئی پیر سے شروع ہونے والی موسلادھار و طوفانی بارشوں کے ساتھ ہی گوادر میں بجلی سپلائی منقطع ہو گیا تھا۔ 36 گھنٹے گزرنے کے بعد گوادر شہر کی بجلی بحال کر دی گئی۔ تاہم گوادر کے یوسی جنوبی میں بروقت نکاسی آب نہ ہونے اور کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے یوسی جنوبی کی بجلی سپلائی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ہے۔ گنداواہ شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ بارش کے بعد شہر کی صورتحال نے لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر و مرکزی تجارتی شہر گنداواہ میں بارش کے بعد جگہ جگہ جمع پانی سے اہل علاقہ کو آمدورفت اور خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی اور اس کے گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش علاقہ جل تھل ہوگیا سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا تفصیلات کیمطابق ڈیرہ مراد جمالی، اور اس کیگردونواحی علاقوں تمبو،منجھوشوری،چھتر،میرحسن،ربیع،نوتال ،بالان شاخ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے بارش کے باعث ڈیرہ مراد جمالی کے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھی اور بجلی کا نظام بھی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا۔
پی ڈی ایم اے نے کان مہترزئی میں شاہراوں پر پڑی برف ہٹانے کے لئے فوری آپریشن شروع کر دیا گیامختلف شاہراوں پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ اور لیویز کی جانب سے شاہروں پر نمک پاشی کر دی گئی ۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مزیدبارشوں اور برفباری کے ساتھ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطا بق حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوگا اور جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے باعث 06جنوری کی (شام/رات)سے07جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھانمیں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے
،06سے07جنوری کے دوران کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن میں شدید برفباری کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلسل بارش کے باعث زرعی میدانی علاقوں کے کسان نکاسی آب کا بروقت انتظام کریں۔ تاکہ گندم اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچا یا جا سکے۔06جنوری کی (شام/رات)اور 07جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث سبی، مستونگ،بولان، قلات، خضدار،لسبیلا، نصیر آباد،کوہلوکے برساتی ندی نالوں میں جمعے کے روز طغیانی کا خدشہ اور جمعرات اور جمعے کو شدید برفباری کے باعث کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی ، چمن میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔