سئیول: جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب اب شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام،امریکا سے تعلقات یا معاشی حالات کے بجائے گنج پن پرلڑا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدرای جے مینگ کی جانب سے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران بالوں سے محروم افراد کا علاج اورہئیرٹرانسپلانٹ سرکاری خرچ پرکرانے کی تجویز نے تہلکہ مچا دیا۔
جنوبی کوریا میں بالوں سے محروم افراد نے صدرجینگ کے حق میں مہم کا آغاز کردیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے صدر جینگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صدرجینگ نے صدارتی مہم کے دوران گنج پن کے علاج اوردوبارہ بال اگوانے کوقومی صحت کے انشورنس پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔
جنوبی کوریا میں ہر5 میں سے 1 شخص بالوں سے محروم ہے۔