|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2022

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، بلوچستان کے مختلف اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز اور بلوچستان ، سندھ کے مختلف وکلاء پینلز نے ایڈووکیٹ ساجد ترین کی بطور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعیناتی کا خیرمقدم کی ہے۔

گزشتہ روز تمام بار باڈیز اور پاکستان بھر سے وکلا نے اپنے بیانات میں ایڈووکیٹ ساجد ترین کی بطور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساجد ترین صاحب ہمارے انتہائی معزز اور سینئیر ممتاز وکلا میں سے ہیں۔

اور یہی توقع رکھتے ہے کہ ساجد ترین ایڈووکیٹ کی تعیناتی بطور پی جی بار اور بینچ میں پل کا کردار ادا کرینگے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے اور نیک خواہشات کا اظہا کیا۔سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ایڈووکیٹ ساجد ترین کی شخصیت اس عہدے سے بہت بڑی ہے لیکن پھر بھی ہم جانتے ہیں کہ وہ اس عہدے پر رہتے ہوئے اہم کردار ادا کریں گے۔