|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2022

نائب افغان وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان کی صورت حال کو سنگین قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغانوں کے پاس کھانے کے لیے خوراک، پہننے کے لیے کپڑے اور رہنے کے لیے چھت نہیں، افغانستان کی صورت حال سنگین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے، طالبان عالمی برادری کی امداد افغانوں تک پہنچانے کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔