پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کے نام پر لگائے گئے کیمرے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لاہورریجن نے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں جیلوں میں خراب معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم موثر انداز میں کام نہیں کر رہے، جیلوں میں ہونے والی بےضابطگیوں کا جیل کنٹرول روم میں کام کرنے والے ملازمین مشاہدہ نہیں کر سکتے۔
مراسلے کے مطابق جیلوں کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کنٹرول روم میں وارڈرزکی تعیناتی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنایا جائے، جیلوں میں اکثر کیمرے بند پائے جاتے ہیں اور مختلف عذر پیش کیے جاتے ہیں۔
ڈی آئی جی لاہورریجن نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی تعداد کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائےاور رپورٹ بھی پیش کی جائے۔