|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2015

اسلام آباد /کوئٹہ :  انتخابات کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے والی تنظیم فافن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حالیہ بجٹ اجلاس میں 58فیصد ارکان اسمبلی غیر فعال رہے‘ 65اراکین کے ایوان میں سے 38 ارکان نے بجٹ بحث میں حصہ ہی نہیں لیا۔ منگل کو فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بحث میں حصہ نہ لینے والوں میں چھ خواتین اور بتیس مرد ارکان شامل ہیں۔ بحث میں حصہ نہ لینے والے بتیس ارکان میں مسلم لیگ (ن) کے پندرہ‘ نیشنل پارٹی کے چھ اور جے یو آئی (ف) کے تین ارکان شامل ہیں۔ بجٹ اجلاسوں میں 49فیصد ارکان پارلیمنٹ موجود رہے صرف وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ اور مشیر خزانہ میر خالد لانگو ایسے ہیں جنہوں نے تمام بجٹ اجلاسوں میں شرکت کی