کوئٹہ: خاران میں ایم پی اے کی غیرمنصفانہ سکالرشپ تقسیم کرنے کیخلاف یونیورسٹی آف بلوچستان ،پولی ٹیکنیک کالج ،بی ایم سی اورلسبیلہ یونیورسٹی خاران کے طلباء نے کامران عزیز،عبدالنبی شاہ،ظہیرمشتاق حافظ عبدالرزاق کی قیادت میں ریلی نکالی جوجناح روڈسمیت مختلف شاہراہوں سے گشت کرتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کرمظاہرے کی شکل اختیارکرگئی مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھاررکھے تھے جن پرنعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ خاران کے ایم پی اے کی جانب سے طلباء کوغیرمنصفانہ طریقے سے سکالرشپ دی گئی ہے جس کی وجہ سے حقیقی طلباء کی حق تلفی ہوئی ہے آج خاران میں بھی طلباء اس غیرمنصفانہ اقدامات کیخلاف سراپااحتجاج ہے ہمارامطالبہ ہے کہ حقیقی طلباء کوسکالرشپ دی جائے تاکہ وہ زیورتعلیم سے آراستہ ہوسکیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طورپرمنتشرہوگئے ۔دریں اثناء خاران میں طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پرنسپل کے رویے کیخلاف قومی شاہراہ کو بلا ک کرکے احتجاج کیا گیا جس سے ہر قسم ٹریفک معطل ہوگئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خاران میں طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پرنسپل کے رویے اور سکالر شپ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کیخلاف روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا طلباء کا مطالبہ تھا کہ سکالر شپ کو میرٹ کی بنیاد پر دی جائے تاکہ حق داروں کو حق مل سکے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرا من طور پر منتشر ہوگئے۔