|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2015

کوئٹہ: سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں اسلامی فن خطاطی کی نمائش منعقد ہوئی نمائش میں پاکستان بھر سے مصوری اور خطاطی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے علاوہ یورسٹی کی فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بھی شرکت تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹییننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہاکہ نوجوان آزادی کے نام پر ورغلانے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں کیونکہ پاکستان انیس سو سنتالیس میں ہی آزاد ہو گیا تھا طالبعلم اپنی توجہ تعلیم پر رکھیں انہوں نے کہا کہ حکومت نفرتیں دور کرنے اور نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے کے لئے اقدامات کرہی ہے نوجوان اپنا وقت ضائع نہ کریں کوئٹہ کے لئے نفرتیں دور کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا امن کے لئے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے اور مزید قربانیاں دینے کو بھی تیار ہے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹسٹ کو اپنے کام سے عشق ہوتا ہے بلوچستان کے آرٹسٹ یورپ کے پائے کے نہیں البتہ ان کی کاوشیں ایک دن انہیں بڑا مقام ضرور دلائیں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ترقی یافتہ ممالک کے تحقیق کاروں کا مطالعہ ضرور کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل سنور رہا ہے ہر لڑکی کم از کم ایک بچے کو ضرور تعلیم دے تاکہ بلوچستان میں تعلیم سہلولیات کا فقدان ختم ہو سکے