خا ران: احتجا جی آل طلبا ء ایکشن کمیٹی خا را ن اور چیئر مین میو نسپل کمیٹی میر نو ر الدین نو شیر وا نی کے درمیا ن ایم پی اے سکالر شپ کے معا ملے پر مذکرا ت کا میا ب ،ستمبر تک ایم پی اے سکالرشپ کی فراہمی کی معاہدے پرطلبا ء نے احتجا ج ختم کر نے کا اعلا ن کردیا ، ایم پی اے سکا لر شپ کی عدم فراہمی پر احتجا ج کر نے والے آل طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے طاہر محمد حسنی بلوچ،عا مر عزیز،عا ر ف سما لا نی ،امین واجد،ضیا ء بلو چ،شعیب بلو چ ،عبدالکریم کبدانی،جاوید بلوچ،برفی ساسولی ،سمیع بلوچ نے سماجی رہنماء میر محمد عارف نوشیروانی کی ہمرائی میں چیئر مین میو نسپل کمیٹی خاران میر نو ر الد ین نو شیر وانی سے ایم پی اے سکالرشپ کی فراہمی کے حوالے سے مذکرا ت کی اس مو قع پر ممبر ضلع کو نسل حاجی نو ر آحمد ملا زئی ،مو لو ی اللہ داد ،مختیا ر آحمدکبدانی سمیت دیگر طلباء مو جود تھے ،اس موقع پر میر نو ر الدین نو شیر وانی نے آل طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی تفصیلات پیش کی انھوں نے کہا کہ ایم پی اے خا را ن میر عبدا لکر یم نو شیر وانی ،سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے ہمیشہ تعلیم سمیت دیگرشعبوں کی تعمیر و تر قی کے لیئے بھرپوراقدا ما ت اٹھائے ہیں انھوں نے کہا کہ بلو چستا ن میں خا را ن وا حدضلع ہے جہاں سب سے زیا دہ طلبا ء کو ایم پی اے سکالرشپ فراہم کی ہے اس کے با و جو د جو طلبا ء حالیہ سکالرشپ سے رہ گئے ہیں انکو ستمبر تک یم پی اے سکا لر شپ فرا ہم کی جا ئیگی انھوں نے کہا کہ نیشنل پا رٹی کے ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحا ق بلو چ کا بھی خاران سے تعلق ہے مگر انکے سکا لر شپ فنڈز میں مسلم با غ کے طلباء کو شامل کرنے اور ترجح دینے کی بجا ئے خا را ن کے طلبا ء و طا لبا ت کوسکالرشپ دینا چاہئے تھا،اس موقع پر آل طلبا ء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے میونسپل کمیٹی چیئرمین سے مذاکرات کو کامیاب کرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء گذشتہ 11روز سے جو احتجا ج پر تھے جس میں ہمارے اکثریتی طلباء کے نام ایم پی اے سکالرشپ لسٹ میں شامل نہیں تھے ہمارے ریگولر طلباء سکالرشپ سے محروم ہوچکے تھے جس پر طلباء نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا آج ہم ایم پی اے سکالرشپ کی ستمبر تک فراہمی اور اپنے باقی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بعد اپنے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں مذاکرت اورمعاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ہمارے طلباء کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں ہوگا جبکہ ہمارے کمیٹی نے ریگولر طلباء کی بلا تفریق لسٹ تشکیل دیا ہے جھنیں سکالرشپ ملی ہے ،دریں اثناء مسلم لیگ(ق)کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نویشروانی نے اپنے ایک بیان میں خاران کالج طلباء کی جانب سے مذاکرات اور احتجاج کے خاتمے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور پارٹی نمائندوں نے تعلیم اور طلباء کے مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی ہے انھو ں نے کہا کہ ہم نے ضلع خاران کے 543 ریگولرطلباء کو ایم پی اے سکالرشپ فراہم کی گئی ہے باقی بلوچستان میں کسی ضلع میں اتنی تعداد میں طلباء کو سکالرشپ نہیں ملی ہے خاران کے طلباء کو زیادہ ایم پی اے سکالرشپ ملنا ایک اعزاز ہے انھو ں نے کہا کہ رہ جا نے والے طلباء کو اگست اورستمبر تک بلا تفریق سکالرشپ فراہم کی جائیگی