|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2022

امریکہ میں اومی کرون وئیرینٹ سے بچے متاثر ہونے لگے، ریاست جارجیا میں اسپتال اومی کرون سے متاثرہ بچوں سے بھرنے لگے ہیں۔

ڈکٹرز کے مطابق نیا وئیرینٹ 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے خطرہ بن رہا ہے کیونکہ اس عمر کے بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جارہی تاہم اسپتال آنے والے بچوں میں اومی کرون کی معمولی علامات دکھیں گئیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی وجہ سے بچوں میں کووِڈ کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ علامات والے بچوں کی مجموعی تعداد گزشتہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں بڑھ رہی ہے۔

بھارت میں اومی کرون سے 7 بچوں کی ہلاکت نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، مرنے والوں بچوں کی عمر 7 سے 12 سال تھی۔

ماہرین نے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے گائیڈ لائنز بھی جاری کی ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جتنا ہو سکے بچوں کو ہجوم والی جگہ سے دور رکھیں، انہیں باہر کسی بھی جگہ کو ہاتھ لگانے سے روکیں، ماسک اور سینیٹائزر کے بغیر بچوں کو باہر نہ نکالیں، اپنے بچوں کو صحت بخش خوراک دیں تاکہ جسم کا قدرتی مدافعتی نظام مضبوط رہے ، انہیں جسمانی ورزش میں شامل کرنا بھی ضروری ہے۔

جہاں تک ممکن ہو اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کریں، اگر آپ کو اس بیماری کی کوئی فعال علامات ہیں تو اپنے بچوں سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنے کی کوشش کریں۔