کوئٹہ: پولیس کی خواتین پر تشدد کی ویڈیو، گزشتہ روز وائرل ہونیوالے ویڈیو کیخلاف سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کا شدید ردعمل سامنے آگیا اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اتحاد تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)کے رہنماوں ایگزیکٹو ممبران پریس سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری، صدر سر محمدی جنرل سکریٹری کربلائی خان محمد نائب صدر حاجی نادر رضائی نائب صدر کربلائی قاسم فنانس سیکریٹری سید عالمی انفار میشن سیکریٹری ضیا صالحی چئرمین امن کمیٹی حاجی رحیمی۔
طالب حسین، بلوچستان نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے رہنماوں نعمت ہزارہ، مبارک علی ہزارہ، ناصر حیدری، ضلعی کونسلر علی رضا، مرزا خان، سماجی کارکن سجاد حسین، مصطفی، حسین علی، خالق داد، جاوید و دیگر نے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز پولیس کیجانب سے خواتین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے عملے کا بازار کے بیچ خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔ اس واقع کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس رائے محمد طاہر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنیوالوں اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر ہاتھ اٹھانا بلوچستان کے روایات کے منافی ہے ہم پولیس والوں کی اس طرح کی بدمعاشیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیں کہ پولیس کیجانب سے خواتین پر تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہیں۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس رائے محمد طاہر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ خواتین پر تشدد کرنیوالوں اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔