|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2022

متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے ڈرون حملوں پر اماراتی حکام کا کہنا ہے وہ اس دہشت گرد حملے کے خلاف جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور اس کی سزا ضرور ملے گی۔

سعودی عرب نے بھی ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے مکمل تعاون کریں گے، اماراتی نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے حملے کے بعد بتایا تھا کہ ہلاکتوں کے علاوہ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی فوجی کارروائی کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روزابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا،  ابوظہبی پولیس کے مطابق ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقےمیں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکرپھٹ گئے، جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل اایئرپورٹ پرتعمیراتی مقام پرآگ بھڑک اٹھی۔ 

سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔