|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

کوہٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا زیارت میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا کوئٹہ اور قلات میں ایک ایک انچ برف پڑی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،مستونگ،قلات،زیارت، سوراب،قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف شمالی علاقوں میں رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا، صبح تک اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز برف باری ہوتی رہی ، برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا،ژوب میں درجہ حرارت1،دالبندین میں 2،پنجگورمیں 3،خضدار اورسبی میں درجہ حرارت7،لسبیلہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قلات میں 30 ، ژوب میں 15 اور کوئٹہ میں 2ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی آج کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، نوکنڈی، دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ،چمن اور نوشکی میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران صوبے کے دیگر اضلا ع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔کوئٹہ ،چمن اور قلات سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں برفباری کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاجس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا ،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل جبکہ سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کے پریشر میں کمی ہو گئی ۔قلات اورگردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا قلات میں محکمہ موسمیات کے مطابق چار انچ برفباری تیس ملی میٹر بار اور کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینیٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیاہے اور سیاحتی مقام ہربوئی میں دو فٹ تک برفباری ہو چکی ہے

بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش و بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوختنی لکڑی ناپید ہو نے سے قلات کے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے تفصیلات کے مطابق قلات اور گردونواح میں گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش اور قلات کی سیاحتی مقام کوہ ہر بوئی پر موسم سرماکی دوسری برف باری ہوئی جس سے کو ہ ہربوئی کے پہاڑوں نے خوبصورت سفید چادر اوڑ لی جسے دیکھنے کے لیئے سیاحوں کا تانتا باندھ گیا تاہم کوہ ہربوئی کا راستہ پختہ نہ ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے سیاح راستہ خراب ہو نے کی وجہ سے ہر بوئی دیکھے بغیر واپس ہو گئے دوسری جانب بارش اور پہا ڑوں پر برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا اور شدید سردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ و بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سوئی گیس کی بند ش اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہریوں کی مشکلات دو چند ہو گئے شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے 

پاک افغان سرحدی شہر چمن شہر اور پہاڑی سلسلے پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، کوژک ٹاپ و دیگر علاقوں میں نیشنل ہائی وے کو ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام نے ہیوی مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلا رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی برفباری وبارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں گزشتہ رات کو میدانی علاقوں میں شدید بارشوں اورہلکی برفباری جبکہ پہاڑی سلسلے درہ خوجک ،توبہ اچکزئی ،خواجہ عمران پر برفباری سے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری این ایچ اے وضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلارکھاگیا جس سے چھوٹی مسافرگاڑیوں کی ٹریفک جاری رہی جبکہ برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی نوید سنائی ہے ۔