|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا،کسی بیرونی طاقت نے نواز شریف کو جانے دینےکا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔

اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان فیصلےکرتے ہیں یا کوئی اور، پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی، نواز شریف کو ملک سے جانے دینےکا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی بیرونی طاقت نے ہم پرنواز شریف کو جانے دینےکا فیصلہ مسلط نہیں کیا، وزیراعظم نےنواز شریف کو ملک سے جانے دینےکا فیصلہ کیا،میں نے بھی حق میں ووٹ دیا، یہ بعد میں واضح ہوا کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔