مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرم ناک ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بخار کی گولی سے ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے لیے روزگار غائب، مریض کے لیے دوائی غائب، کسان کے لیے کھاد غائب ہے، شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آٹا غائب، چینی غائب، یوریا کھاد غائب اور اب کورونا کی شدت میں بخارکی گولی بھی غائب ہے، عمران صاحب نے ملک سے گیس غائب کر دی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھر دیں۔
ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ اصل میں توحکومت کو فارغ ہونا چاہیے جس نے عوام کی خوش حالی، روزگار اور کاروبار سب کچھ غائب کر دیا۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی، آٹا، گیس، بجلی، دوائی اور کھاد غائب کر کے عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔