کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ نے کہاہے کہ شہید مولابخش دشتی کوشہیدکرکے مفادات،سازش اورانتشاری کیفیت کوپروان چڑھاکرنیشنلزم کے مقاصد،اصول،قواعد وضوابط کوروندھاگیاجس سے معاشرہ اورسماج میں نیشنلزم سے بیگانگی کی صورتحال نے جنم لیاجوکہ تاریخی طورپرشکست کے تصورکی عکاسی کرتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عظیم دانشور،مفکرشہید مولابخش دشتی کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پربی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین اسلام بلوچ،مرکزی کمیٹی کے ممبرحاجی صالح بلوچ،سندھ وحدت کے جوائنٹ سیکرٹری مختیاربلوچ،وحدت بلوچستان کے ریسرچ اینڈایڈوکیسی سیکرٹری علی احمدلانگو،گہرام مگسی،اکبربلوچ،عبداللہ بلوچ سمیت دیگرنے بھی خطاب کیاڈاکٹریاسین بلوچ نے کہاکہ بلوچ معاشرہ کایہ المیہ رہاہے کہ اپنے قومی رہنماء کوسازش اورگہرے منصوبوں کے ذریعے نام نہاد قوم پرستی کے دعویدارعناصرنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے شہیدکرکے سرزمین کی بقاء اورتشخص کوناتلافی نقصان پہنچایاانہوں نے کہاکہ شہیدمولابخش دشتی نہ صرف بلوچ قومی سیاست بلکہ ریجن سمیت عالمی سیاست پرمکمل عبوراورعلم رکھتے تھے اوروہ قومی تحریک کومتحدومنظم کرنے کیلئے نوجوانوں کی علمی،شعوری اورسیاسی نظریاتی تربیت کرتے رہے وہ کہتے تھے کہ سرداروں اورنوابوں کی وقتی اورجزوی طورپرتھریک میں حصہ نہیں اوراس کوہائی جیک کرناکسی بھی صورت قومی مفاد نہیں جوخودپسماندگی اورجہالت کاذمہ دارہووہ تحریک کوکیسے دوام بخشے گاانہوں نے کہاکہ نیشنلزم کی خودنشونمانہیں ہوابلکہ کچھ ایسے نامورشخصیات نے اس کابیج بودیاان میں مولابخش دشتی اورشہیدفدابلوچ سمیت دیگرقائدین کااہم کرداررہاہے اورمولابخش دشتی کوشہیدکرکے کسی نیشنلزم کوتحفظ دیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ بلوچ شاعرشہیدپیداکئے شہیدمولابخش دشتی کی شہادت پرکہاکہ تم کسی خوشی کااظہارکررہے ہواس نے آدمی ماراہے لیکن دراصل آپ نے اپنے چراغ کوبھجادیایہ آپ کی جیت نہیں بلکہ ہارہے انہوں نے کہاکہ شہیدوں کادن منانے کامقصدتجدعیدکرناکہ ان کی جدوجہد،نظریہ سیاست کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں کاربند رہیں گے بی ایس او پجارکے چیئرمین اسلم بلوچ نے کہاکہ شہیدمولابخش دشتی عظیم استاد اوررہبرتھے ان کافلسفہ اورنظریہ بیماری خون میں رچی بسی ہیں اورہمیں اپنے مادروطن کی قسم کے شہیدکے نظریہ کومکمل کرے کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینے کواپنے اوپرقرض تصورکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہیدمولابخش دشتی کوشہیدکرنے والے خود ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئے لیکن مولابخش دشتی کانظریہ نیشنل پارٹی اوربی ایس او کی صورت میں متحدومنظم ہورہاہیں جوکہ شہیدکی جیت اورمخالفین کی شکست ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرصالح بلوچ نے کہاکہ شہید مولابخش دشتی نے ہمیشہ سیاست میں بہترین حکمت عملیم میں نظریہ اورسوچ کومختصرکرنے میں کرداراداکیاہے اورشہید نے بارہاسیاسی مخالفین سے کہاکہ اگرہمیں قائم کرے کہ آپ کی حکمت عملی درست سمت جارہی ہے ورنہ ہم آپ کوقائم کرنے کیلئے تیارہیں لیکن افسوس کہ ان نام نہاد قوم پرستوں نے اپنی غلط حکمت عملی کے ذریعے تحریک کومکمل طورپرنقصان پہنچایاجن کوتاریخ معاف نہیں کریگی۔