کراچی میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کا بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا پانچویں روزبھی جاری ہے۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پتہ نہیں کب عمل درآمد ہوگا، فیصلہ آئے تین دن ہوگئےمگر عمل در آمد نہیں ہوا، اختیارات منتقل نہیں کرتے تو 18ویں ترمیم رول بیک ہو جائےگی۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جعلی جشن نہیں منائیں گے، باتوں سے یہ کام نہیں چلنا، اسی لیے یہاں بیٹھے ہیں، ہمارا یہاں بیٹھنا کامیابی ہے، مظلوم کو خود آواز اٹھانا ہوگی، حکومت سندھ کو ضلعوں کو اختیارات اور وسائل منتقل کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں ہمارے مطالبات کو سنا جا رہا ہے، ہم نے اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے اختیارات کے لیے جدوجہد کی ہے۔