|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2015

کوئٹہ:  پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے الطاف حسین کی بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بیانات ملک کی سالمیت پرحملے کے مترادف ہے الطاف حسین جرأت کامظاہرہ کرے اورپاکستان آکر سیاست کرے ہندوستان کے حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنیوالوں کاکراچی کے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ کراچی میں آبادلوگ 70سال سے اس خطے میں رہ رہے ہیں اوراب وہ مہاجرنہیں درحقیقت یہاں اپنے مفادات کی تکمیل کرنے والوں نے کراچی کے لوگوں کو قربان کیاانہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے جس طرح اپنے بیانات میں ملکی اداروں اورپاکستان پرالزامات عائد کئے ملک اوراداروں کی ایسی ہرزہ سرائی کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے بیانات سے واضح ہوگیاہے کہ کراچی میں ’’را‘‘اورہندوستانی حکمرانوں کے عمل دخل ہے جس کی بناء پرہندوستان کے حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنے والے بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان اورملکی اداروں پرتنقید کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بیان نے ثابت کردیاہے کہ ان کااس ملک سے کوئی تعلق نہیں ایسے بیانات کو ملک کی سالمیت پرحملہ سمجھتے ہیں اوراس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ واضح کردیناچاہتے ہیں کہ کسی کوبھی پاکستان کی سالمیت کی ہرزہ سرائی کرنے کی اجازت نہیں دینگے الطاف حسین جرأت کامظاہرہ کرے اوربیرون ملک بیٹھ کربیانات دینے کی بجائے پاکستان آکرسیاست کرے انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام پرامن اورمحب وطن ہے وہ ایسے عناصر کے ہتھکنڈوں کوجانتے ہیں اورایسے عناصرکی کبھی حمایت نہیں کرینگے ۔